ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ترکی اور یونان کے درمیان ابھی اصولی میکانزم کام کر رہا ہے: سیکریٹری جنرل نیٹو

ترکی اور یونان کے درمیان ابھی اصولی میکانزم کام کر رہا ہے: سیکریٹری جنرل نیٹو

Wed, 02 Dec 2020 17:46:32  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،2دسمبر(آئی این ایس انڈیا)نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ ترکی اور یونان کے مابین مشرقی بحیرہ روم کے واقعات اور حادثات کا سد باب کرنے کے زیر مقصد تشکیل دئے اصولی میکانزم  کام کر رہا ہے  جسے ہم مزید تقویت دینے کے خواہاں ہیں۔

اسٹولٹن برگ نے ویبینار نیٹو وزرا خارجہ اجلاس کی پہلی نشست کے اہتمام کے بعد پریس بریفنگ دی۔ اس نشست میں مشرقی بحیرہ روم کی تازہ صورتحال پر غور کرنے کی توضیح کرنے والے اسٹولٹن برگ نے بتایا کہ ترکی اور یونان کے مابین غیر موزوں واقعات اور حادثات کا سد باب کرنے کے زیر مقصداصولی میکانزم کے دائرہ کار میں رابطہ لائن تشکیل دی گئی ہے اور بعض فوجی مشقوں کو دو طرفہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے،ہم ان تمام معاملات پر باہمی طور پر غور کر پا رہے ہیں جو کہ تناؤ میں گراوٹ کیلئے اعتماد افروز اقدامات اٹھا سکنے کا مظہر ہیں۔

میکانزم اس وقت فعال ہے، دو طرفہ معلومات کا تبادلہ ہو رہا ہے اور رابطے کے چینلز کھلے  ہیں۔دونوں ممالک کے مابین تکنیکی معاملات پر مذاکرات ہونے کی یاد دہانی کرانے والے سیکرٹری جنرل نے  بتایا کہ مسائل کے حل کے معاملے میں جرمنی کی قیادت میں کوششوں کی ہم حمایت کرتے ہیں اور ہمارا میکانزم بھی اس ضمن میں اپنا تعاون فراہم کر سکتا ہے۔


Share: