ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ترکی امارات اور یونان کے اسرائیل سے تعلقات خراب کرنا چاہتا ہے: اخبار

ترکی امارات اور یونان کے اسرائیل سے تعلقات خراب کرنا چاہتا ہے: اخبار

Mon, 14 Dec 2020 17:24:33  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،14/دسمبر (آئی این ایس انڈیا) اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ" نے متنبہ کیا ہے کہ ترکی اسرائیل کے ساتھ 'برائے نام' تعلق قائم رکھنا اور تل ابیب کے یونان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اچھے تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ انقرہ نے مغربی پریشر گروپوں اور ماہرین کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکومت کو راضی کرنے کی کوشش کی ہے کہ انقرہ تعلقات میں ایک نئے باب کی تلاش میں ہے۔

اخبار نے مزید کہا کہ ترکی حالیہ تبدیلیوں کو مسترد کرتا ہے۔ وہ اسرائیل اور خطے میں اس کے شراکت داروں کے مابین تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے۔

اخبار میں مشرق وسطی کے تجزیہ کار سیٹھ فرینٹزمین کے مطابق ترکی اپنی مرضی کی مفاہمت میں سب کچھ حاصل کرنا اور یونان اور قبرص کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ خاص طور پر رواں سال اسرائیل اور یونان کےدرمیان طے پائے گیس پائپ لائن معاہدے پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نقشوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی بحیرہ روم میں قبرص سے دور کے پانیوں پر کنٹرول قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل خصوصی اقتصادی زون کا کچھ حصہ کٹ سکتا ہے۔


Share: