بھٹکل ۲۱؍جون (ایس او نیوز) بھٹکل کے قریب منکی میں امسال رمضان المبارک کے موقع پر مسجد خالد بن ولید میں پڑھائی جانے والی تراویح کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ اس مسجد میں ۱۲ سالہ حافظ قران محمد رفاح ابن محمد شریف کی آواز اتنی مسحور کن ہے کہ لوگ اس مسجد میں کھینچے چلے جارہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رفاع نے مصباحالعلوم گنگولی سے حفظ قران مکمل کیا تھا۔
منکی میں اتوار کو پڑھی ہوئی تراویح کی ایک چھوٹی سی وڈیو کلپ یہاں پیش کی جارہی ہے۔