گورکھپور13اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گورکھپورکے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی سپلائی رکنے سے36 بچوں کی موت کے درمیان بچوں کی جان بچانے والے مسیحا کے طور پر ابھرے ڈاکٹر کفیل خان کواین آئی سی یوکے عہدے سے ہٹادیاگیاہے۔ ابھی ڈاکٹرمہیش شرمانئے سربراہ ہوں گے۔ماناجارہاہے کہ یوگی سرکارمعاملہ کودوسرارخ دینے کے لیے یہ قدم اٹھارہی ہے۔اوراپنی ذمہ داری سے بچ رہی ہے کیونکہ ساکشی مہاراج کابیان خودبی جے پی سرکارکی پول کھولنے کے لیے کافی ہے۔دراصل ڈاکٹر کفیل خان کو لے کر وقت گزرنے کے ساتھ ان کے پرائیویٹ پریکٹس پر بھی سوال اٹھائے جانے لگے۔اب حکومت نے ڈاکٹر کفیل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیاہے۔آج جب وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور میں ہسپتال کے دورے پر تھے تب ان پرائیویٹ پریکٹس پر سوال کیا گیا تو انہوں نے صاف کہا کہ پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ڈاکٹر کفیل خان کو لے کر اب کئی طرح کی معلومات آ رہی ہیں۔ کورٹ نے ڈاکٹر خان کے خلاف عصمت دری کا کیس درج کرنے کا حکم دیا تھا۔آپ کو بتا دیں کہ 10 اگست کو گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن سپلائی رکنے کے بعد 36 بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ تاہم، صوبے کی حکومت آکسیجن سپلائی رکنے سے موت کا انکار کر رہی ہے۔بلکہ اب تومتضادبیانات بھی آنے لگے ہیں۔ ابھی یوگی حکومت نے چیف سکریٹری کی صدارت میں ایک انکوائری کمیٹی بنائی ہے۔