ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کو منسوخ ،نہیں لڑ سکے گی انتخابات

بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کو منسوخ ،نہیں لڑ سکے گی انتخابات

Tue, 30 Oct 2018 17:31:43  SO Admin   S.O. News Service

ڈھاکہ،30؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے پیر کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رجسٹریشن کو ’غیر قانونی‘ قرار دیا تھا۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے حرکت میں آتے ہوئے جماعت اسلامی کے رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا۔ اب جماعت اسلامی بنگلہ دیش میں ہونے والے الیکشن نہیں لڑ سکے گی۔پیر کو شائع گزٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی آرڈر 1972 کے آرٹیکل 90 ایچ کی پیراگراف چار کے مطابق جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ہے۔
 


Share: