ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور شہر میں قتل کی چار واداتیں

بنگلور شہر میں قتل کی چار واداتیں

Sat, 23 Jul 2016 04:49:49  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔22جولائی(عبدالحلیم منصور؍ایس او نیوز) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں قتل کی چار وارداتیں پیش آئی ہیں۔ کاماکشی پالیہ پولیس تھانہ حدود میں شوہر کے ذریعہ بیوی کا قتل ہوا ہے تو راجہ راجیشوری نگر اور اپار پیٹ میں کچرا چننے والے افراد کا قتل ہوا ہے تو وہیں سبرامنیا نگر پولیس تھانہ حدود میں پرانی دشمنی کی نتیجہ میں نوجوان کا قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کاماکشی پالیہ تھانہ حدود میں شوہر کے ذریعہ بیوی پر حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتولہ کی شناخت پلوی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ پانچ سال قبل اس کی شادی پنت سے ہوئی تھی۔ ان کا ایک تین سالہ بچہ بھی ہے۔ ملزم آٹو ڈرائیور تھا، اور چند دنوں سے میاں بیوی میںجھگڑے چل رہے تھے۔ جس کی بنیاد پر انہوں نے طلاق کی عرضی بھی دائر کردی تھی۔ جس کے سبب بیوی اپنے مائیکے روانہ ہوگئی تھی۔کل اس معاملے پر خاندانی عدالت میں سماعت بھی ہوئی تھی، جہاں پر ان دونوں کی کونسلنگ کی گئی تھی۔ جس کی بنیاد پر دونوں نے ایک ساتھ زندگی بسر کرنے کا عہد بھی کیا تھا۔ اس کے بعد جب پلوی نے پنت سے گھر آنے کی خواہش کی تو اس نے تین چار دن بعد آنے کی تاکید کی اور مائیکے روانہ کردیا۔ رات 9 بجے بیوی نے بذریعہ فون شوہر سے گھر آنے کی اجازت طلب کی تو اس نے اجازت دے دی ، گھر پہنچنے کے بعد دونوں میں پھر جھگڑا ہوا اور پنت نے پلوی کا قتل کردیا۔ اس خصوص میں کاماکشی پالیہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم پنت کو تحویل میں لے لیا ہے۔ راجیہ راجیشوری نگر پولیس تھانہ حدود میں زیر تعمیر عمارت میں محو خواب شخص کے سرکو کچل کر قتل کردیا گیا۔ 35سالہ نامعلوم شخص کی شناخت نہیں ہوپائی اور قتل کی وجوہات کا بھی پتہ چل نہیں پایا۔ اپارپیٹ پولیس تھانہ حدود میں لین دین اور لڑکی کے معاملے پر دوستوں نے کچرا چننے والے نوجوان کا چھرا گھونپ کر قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت کنکاپورہ کے ساکن رمیش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ کل دوپہر جلی اور سینا نے رمیش سے 100 روپے طلب کئے ، انکار پر جھگڑا کیا اور چھرا گھونپ کر اس کا قتل کردیا گیا۔ اسی طرح سبرامنیا نگر پولیس تھانہ حدود میں پرانی دشمنی کے نتیجہ میں نوجواان کا سفاکانہ قتل کردیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت بھرت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ شرپسندوں نے راجہ جی نگر این بلاک کے ہائی ٹیک پے ائنگ گیسٹ عمارت میں داخل ہوکر اس کا قتل کردیا۔ 
 


Share: