دمشق،6اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداریآبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نیایک بیان میں بتایا ہے کہ گذشتہ روز اسد رجیم کی وفادار فوج نے دمشق کے نواح میں واقع جوبر کالونی پر کم سے کم جوبر کالونی پر کم سے کم 40میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں پہلے سے تباہ حال کالونی میں بڑے پیمانے پر تباہی کے ساتھ شہریوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
آبزرویٹری کے مطابق اسد رجیم کی جانب سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے 40میزائلوں سے دمشق کی جوبر کالونی کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی ہے۔اس کے علاوہ اسدی فوج کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز جوبر کالونی میں عین تراما قصبے میں 15فضائی حملے کیے ہیں۔یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد گذشتہ دو روز کے دوران اسدی فوج کی جانب سے باغیوں کے زیرانتظام علاقوں پر بدترین فضائی حملے کیے ہیں۔
ادھر جمعہ کے روز سے حمص میں جاری جنگ بندی کے بعد شمالی حمص میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے تین واقعات رونما ہوئے ہیں۔ شمالی حمص میں تیر معلہ، ام شرشوح اور فرحانیہ کالونیوں پر متعدد ہاون راکٹ داغے گئے۔ یہ راکٹ حملے روس کی جانب سے حمص میں جنگ بندی کے اعلان اور امدادی آپریشن شروع کرنے کے چند گھنٹے بعد داغے گئے۔