لندن،2اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)برطانوی حکومت نے ایسا پلان پیش کیا ہے، جس میں ظاہر کیا گیا ہے کہ یورپی یونین سے مکمل انخلا کے بعد اُس کی حکومت کو مختلف افراد اور ممالک کے خلاف تادیبی اقدامات کرتے ہوئے پابندیاں عائد کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔ اس سے مراد دہشت گردی اور دوسرے بین الاقوامی ضوابط کے خلاف کام کرنے والے افراد یا ممالک کے اثاثوں کی ضابطگی اور انسداد دہشت گردی کے خلاف خصوصی فنڈز جاری کرنا ہے۔ برطانیہ آج کل یورپی یونین سے انخلا کے لیے اپنا مذاکراتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ابھی تک ایسی پابندیوں کے نفاذ کے لیے اُسے یورپی یونین کی پالیسیوں کا احترام کرنا ہوتا ہے۔