ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / برازیل:جیل میں ہنگامہ آرائی، چار قیدی ہلاک

برازیل:جیل میں ہنگامہ آرائی، چار قیدی ہلاک

Fri, 28 Jul 2017 21:54:54  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،28جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)برازیل کے جیل خانوں میں تازہ ترین ہنگاموں میں چار قیدی ہلاک ہو گئے، جن میں سے ایک کا سر قلم کر دیا گیا۔برازیل کے حکام نے بتایا ہے کہ وسطی ریاست گوئیاس کی ایک جیل میں ہنگاموں کے دوران 9 قیدی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے جن میں سے چار ابھی تک مفرور ہیں۔جیل میں ہنگامہ بدھ کی سہ پہر شروع ہوا جس دوران قیدیوں نے انتظامی عمارت کو آگ لگا دی اور سیکیورٹی عملے کی گاڑی تباہ کر دی۔یہ واقعہ جسارا نامی شہر کی جیل میں پیش آیا۔جیل کے حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قیدیوں نے چار قیدیوں کو ہلاک کیا۔ ان میں سے دو کو زندہ جلا دیا گیا جب کہ ایک قیدی کی گردن اڑا دی گئی۔بیان کے مطابق 9 قیدی فرار ہو گئے اور انہوں نے سیکیورٹی اہل کاروں سے اسلحہ چھین لیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان میں سے پانچ قیدیوں کو 24 گھنٹوں کے اندر دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں لڑائی جرائم پیشہ گینگ سے تعلق رکھنے والے حریف گروپوں کے درمیان ہوئی۔برازیل کی زیادہ تر جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں اور منشیات کے حریف گروہوں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول ہیں۔اس سال کے آغاز سے اب تک ان لڑائیوں میں 140 قیدی مارے جا چکے ہیں۔برازیل میں جیلوں کی تعداد 2766 ہے جن میں 62200 سے زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں۔ برازیل قیدیوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ملک ہے۔


Share: