ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایک مہینے میں اتنے روپئے سستا ہوا پٹرول - ڈیزل ، جانئے اور کتنی کم ہوگی قیمت

ایک مہینے میں اتنے روپئے سستا ہوا پٹرول - ڈیزل ، جانئے اور کتنی کم ہوگی قیمت

Fri, 02 Nov 2018 18:48:24  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 2؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) گزشتہ ایک مہینے یعنی 30دن میں پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں میں 4.67 روپئے فی لیٹر سے زیادہ گراوٹ آ چکی ہے۔ اگلے 15 دنوں میں پٹرول 4۔5 روپئے سستا ہو سکتا ہے۔  در اصل انٹرنیشنل مارکیٹ میں کچا تیل سستا ہو گیا ہے۔ وہیں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوطی آئی ہے۔ اسی لئے ایکسپرٹس مان رہے ہیں کہ ملک میں پٹرول 4۔5 روپئے تک کم ہو سکتا ہے۔ بتادیں کہ دہلی میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 79.18 روپئے فی لیٹر پے۔ وہیں ایک لیٹر ڈیزل خریدنے کیلئے آج آپ کو دہلی میں 73۔64 روپئے چکانے ہوں گے۔

کیڈیا کموڈٹا کے ایم ڈی اجے کیڈیا نے نیوز 18 سے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے کچے تیل کی سپلائی بڑھنے سے قیمت گر رہی ہے۔ 3 اکتوبر کو کچا تیل اپنے اس سال کی اوپری سطح 86.74 ڈالر فی بیرل پر تھا۔ وہیں اب 16 فیصدی گرکر قیمتیں 73 ڈالر فی بیرل آ گئی ہے۔


Share: