نئی دہلی28فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)نے رامجس تنازعہ اور تشدد کیس میں دہلی پولیس کمشنر امول پٹنائک کو نوٹس جاری کیاہے۔ قومی انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان جیمن کمار کے شریواستو کے مطابق گذشتہ22 فروری کو یونیورسٹی کے رامجس کالج میں کے باہر آیئسا اور اے بی وی پی کے دو طرفہ مظاہرے اور تصادم کے درمیان پولیس پر دھکا مکی کرتے ہوئے بدسلوکی اورجدوجہدکابھی الزام ہے۔ اس دوران میڈیا سے بھی بدسلوکی کی گئی۔ ویڈیوبنا رہے طلبہ کے موبائل بھی پولیس نے چھین لئے۔ اتناہی نہیں کمیشن کو اس معاملے میں شکایت ملی ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر کچھ صحافیوں کو مکہ اور کک مار کر ان کے کیمرے چھین لیے۔ فی الحال اسی معاملے میں کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر کو چار ہفتے میں کیس کی ایک تفصیلی رپورٹ دینے کے لئے دینے کو کہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نارتھ کیمپس علاقے میں رامجس کالج کے باہر طلبہ پرپولس لاٹھی چارج کے معاملے میں کرائم برانچ تحقیقات کر رہی ہے۔ اس دوران جن پولیس والوں نے طلباء اورمیڈیا کے ساتھ بدسلوکی کی ہے ان میں سے تین پولیس والوں کو ویڈیو اور فوٹیج کی بنیاد پر شناخت کر کے فوری طورپرمعطل کر دیاگیاہے۔