ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایمس انتظامیہ کااہم فیصلہ، ہڑتال جاری رہنے تک باہر سے کریں گے نرسوں کا انتظام

ایمس انتظامیہ کااہم فیصلہ، ہڑتال جاری رہنے تک باہر سے کریں گے نرسوں کا انتظام

Tue, 15 Dec 2020 19:43:38  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،15 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت دہلی میں واقع ایمس میں نرسوں کی غیر معینہ مدت ہڑتال کے سبب مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے نرسوں سے بھی کام پر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ ایمس انتظامیہ نے ہڑتال کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔

ہڑتال جاری رہنے تک باہر سے نرسوں کا انتظام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باہر سے 170 نرسوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ ایمس کی جانب سے معاہدے پر نرسنگ عملہ کی بھرتی کے لئے اشتہار بھی دیا گیا تھا۔اشتہار کے بارے میں ایمس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ معاہدے پر نرسوں کی خدمات حاصل کرنے پر غور نہیں کررہی تھی۔ نرسیں گذشتہ دو روز سے ہڑتال پر ہیں، جس کی وجہ سے ہم ہنگامی منصوبے کے تحت ایسا کرنے پر مجبور ہیں، ایمس نرسنگ ایسوسی ایشن نہ تو کام کررہی ہے اور نہ ہی کام کرنے دے رہی ہے۔

وہیں ایمس نرسز یونین نے بھی شہریوں سے اپیل کی ہے۔ یونین نے کہا کہ ایمس انتظامیہ مریضوں کو درپیش مشکلات کا ذمہ دار ہے۔ ایمس انتظامیہ نرسوں کے جائز مطالبے کو یکسر نظرانداز کررہی ہے۔ ایمس انتظامیہ خفیہ طور پر نااہل اور ناتجربہ کار نرسوں کو معاہدے پر بھرتی کررہی ہے، جس کی وجہ سے ایمس کی شبیہہ میں داغ لگ سکتا ہے۔ ایمس ایسا کرکے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہا ہے۔ایمس نرس یونین نے کہا کہ اگر واقعی ایمس ایمس مریضوں کے بارے میں فکر مند ہے تو ہمیں بلاکر بات چیت کریں۔ ہم نے ایک ماہ قبل ہڑتال پر جانے کا نوٹس دیا تھا، جس کے بعد ہم سے ایک بار بھی بات چیت نہیں کی گئی ہے۔ ہم عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مریض ہمارے ساتھ آئیں اور ہمارے لئے آواز بلند کریں۔


Share: