ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایم ایل سی کے فوجیوں پر متنازعہ تبصرے سے انا ہزارے ناراض 

ایم ایل سی کے فوجیوں پر متنازعہ تبصرے سے انا ہزارے ناراض 

Wed, 01 Mar 2017 11:26:44  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 28؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سماجی کارکن انا ہزارے نے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے ایک رکن پرشانت پریچارک کے فوجیوں پر متنازعہ تبصرہ کولے کران پر تنقید کی۔قانون سازکونسلر کا موازنہ نشے میں دھت شخص سے کرتے ہوئے ہزارے نے کہاکہ پریچارک نے فوجیوں اور ان کی بیویوں پر جو تبصرہ کیا ہے، میں اس کی تنقید کرتا ہوں۔ہزارے نے ایک بیان میں کہاکہ نشے میں دھت شخص کو احساس نہیں ہوتا ہے کہ اس نے شراب کے نشے میں کیا کہا ہے؟اسی طرح اقتدار اور دولت کی نشے میں چور کچھ سیاسی لوگوں کو پتہ نہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں؟پریچارک انہیں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے کہاکہ پریچارک کو پتہ نہیں ہو گا کہ فوجیوں کو دو ماہ کی چھٹی ملتی ہے، جسے وہ اپنے خاندان کے ساتھ گزارتے ہیں۔بدعنوانی کے خلاف لڑائی لڑنے والے ہزارے نے پریچارک کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھٹھرا دینے والی ہمالیہ کی ٹھنڈ میں رہ کر دکھائیں، جہاں ہمارے فوجی رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے سماج اور قوم کے مفاد میں شادی نہیں کی ، اس کے باوجود میں اپنے جوانوں کی توہین برداشت نہیں کروں گا۔حال ہی میں شولاپورمیں انتخابی ریلی کے دوران پریچارک نے این سی پی لیڈروں پر کاموں کا کریڈٹ لینے کا الزام لگاتے ہوئے متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک فوجی کو اپنی بیوی کا ٹیلی گرام ملتا ہے کہ وہ والد بن گیا ہے، وہ ساتھیوں میں مٹھائیاں تقسیم کرتا ہے جبکہ وہ ایک سال سے اپنے گھر نہیں گیا۔


Share: