ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایران نے اپوزیشن صحافی روح اللہ زام کو موت کی نیند سلا دیا

ایران نے اپوزیشن صحافی روح اللہ زام کو موت کی نیند سلا دیا

Sat, 12 Dec 2020 17:42:11  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،21/دسمبر (آئی این ایس انڈیا) ایران میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے مقامی ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ حکام نے اپوزیشن صحافی روح اللہ زام کو سزائے موت دے دی ہے۔ حکام کا دعوی ہے کہ زام ملک میں عوامی احتجاج میں ملوث رہا ہے۔

معلومات کے مطابق مذکورہ صحافی کو گذشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔

روح اللہ زام کا "امد نيوز" کے نام سے ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ پر چینل بھی ہے۔ اس کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔ زام پر الزام تھا کہ اس نے 2017ء میں حکومت مخالف عوامی احتجاجی مظاہروں میں لوگوں کو تشدد پر اکسایا۔

ایرانی سپریم کورٹ نے 8 دسمبر کو روح اللہ زام کی سزائے موت کی تائید کی تھی۔

روح اللہ زام ایک اہم اصلاح پسند شخصیت کا بیٹا ہے۔ اس نے ایران سے فرار ہو کر فرانس میں پناہ لے لی تھی۔ اکتوبر 2019ء میں ایرانی پاسدران انقلاب نے بتایا تھا کہ اس نے انٹیلی جنس کا دھوکا دیتے ہوئے ایک پیچیدہ کارروائی کے ذریعے "زام" کو جال میں پھانس لیا۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کارروائی کہاں انجام دی گئی۔

تاہم معلومات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ایرانی صحافی نجف میں مذہبی مرجع کی مقرب ایک مذہبی شخصیت کی دعوت پر عراق آیا تھا۔ بعد ازاں کارروائی کر کے اسے ایرانی اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔

اسی طرح تہران نے رواں سال فروری میں ایک بند کمرے کی کارروائی میں زام کے خلاف عدالتی مقدمہ چلایا۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔


Share: