جکارتہ،20جون(آئی این ایس انڈیا)انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ اختتام ہفتہ وسطی جاوا میں شدید بارش کے باعث پیدا ہونے والی اس صورتحال کے باعث ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع پُرویریجو میں ستائیس ہلاکتیں نوٹ کی جا چکی ہیں جبکہ اٹھارہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس قدرتی آفت کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے۔