ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / امریکا:ایران کا حمایت یافتہ بحرین کا ’سرایاالمُختار‘ گروپ عالمی دہشت گرد تنظیم قرار

امریکا:ایران کا حمایت یافتہ بحرین کا ’سرایاالمُختار‘ گروپ عالمی دہشت گرد تنظیم قرار

Wed, 16 Dec 2020 17:57:53  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،16/دسمبر (آئی این ایس انڈیا) امریکا نے ایران کے حمایت یافتہ بحرین کے انتہا پسند گروپ ’سرایا المُختار‘ کوعالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کو خطرات لاحق تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’سرایاالمختار گروپ کو اب خصوصی عالمی دہشت گرد سمجھا جائے۔اس کو ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی جانب سے مالی اور لاجیسٹک امداد مل رہی تھی۔‘‘

بیان کے مطابق ’’اس کا مقصد ایران کے ایماء پر بحرینی حکومت کو اقتدار سے ہٹانا تھا تاکہ اس ملک میں ایران کے اثرونفوذ میں اضافہ کیا جاسکے۔‘‘

محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ’’اس گروپ نے بحرین میں امریکی اہلکاروں پر حملوں کی سازش کی تھی اور بحرینی حکام کو قتل کرنے پر نقد انعامات کی پیش کش کی تھی۔‘‘

امریکا نےبحرین کے قومی دن سے ایک روز قبل اس گروپ کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بحرین نے جون 2017ءمیں سرایا المُختار کو ایک دہشت گرد تنظیم قراردے دیا تھا۔


Share: