ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اعظم ایس پی کے اوپر لعنت ملامت کریں، مسلمانوں پر نہیں:مایاوتی

اعظم ایس پی کے اوپر لعنت ملامت کریں، مسلمانوں پر نہیں:مایاوتی

Mon, 27 Feb 2017 13:03:45  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،26فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی صدر مایاوتی نے سماجوادی پارٹی (ایس پی)کے سینئر لیڈر اعظم خاں کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ضمیر کو مار کر پہلے ایس پی لیڈر ملائم سنگھ یادو اور اب ان کے بیٹے ببوا (اکھلیش)کی چاٹوکاری کر رہے ہیں،مسلمانوں کو ایس پی کا غلام بنا کر رکھنے کی ان کی کوشش اب مکمل طور پر ناکام ثابت ہو گئی ہے۔مایاوتی نے کہا کہ اب مسلم معاشرے کے لوگ خود اپنے اچھے برے کو سمجھ کر کے فیصلہ لے رہے ہیں کہ اترپردیش میں صرف بی ایس پی اور اس کی مضبوط قیادت ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اینڈ کمپنی، آر ایس ایس اور وزیر اعظم نریندر مودی کے فرقہ وارانہ اور فاشسٹ ایجنڈے کو ناکام کر سکتی ہے۔مایاوتی نے کہا کہ اس لئے انہوں نے اس خاص مقصد کو لے کر کافی بڑھ چڑھ کر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا ہے،جو اعظم کی ناراضگی کا سبب بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی لیڈر کو اپنے مستقبل سے زیادہ اپنی قوم کی، صوبے کی اور ملک کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی نے کبھی کسی سماج کا سر موڑنے نہیں دیا ہے،وہ کچھ سماج کے مفاد اور فلاح و بہبود کے لیے پوری ایمانداری اور وفاداری کے ساتھ ہر سطح پر کام کرتی رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسلم معاشرے کے لوگوں کو بی ایس پی کی قیادت پر زیادہ بھروسہ ہے۔مایاوتی نے کہا کہ عوامی حقائق کی بنیاد پر یہ جانتی ہے کہ جب جب بی ایس پی یہاں اقتدار میں رہی ہے تب تب بی جے پی کافی کمزور ہوئی ہے جبکہ جب ایس پی کی یہاں حکومت رہی ہے تو بی جے پی مضبوط ہوئی ہے،ایسا اس لئے کہ سماج وادی پارٹی اور بی جے پی دونوں میں اندرونی ملی بھگت رہی ہے اور دونوں ایک دوسرے کی اندرونی مدد کرتے رہے ہیں۔بی ایس پی سپریمو نے الزام لگایا کہ ان دونوں جماعتوں کی ملی بھگت کی وجہ سے ہی سماج وادی پارٹی کے دور حکومت میں کرنیل گنج (گونڈا)اور مظفرنگر جیسے شدید فرقہ وارانہ فسادات ہوتے ہیں اور پھر ایس پی اور بی جے پی اس کی آڑ میں سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ بی ایس پی کی حکومت میں اتر پردیش فساد سے پاک رہتی ہے اور اعلی سماج کی جان و مال و مذہب ہر طرح سے محفوظ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں اعظم خاں کو سماج وادی پارٹی کے اوپر لعنت ملامت کرنی چاہیے، نہ کہ مسلم معاشرے کے اوپر جس نے ایس پی کی غلامی چھوڑ دی اور بی جے پی کو شکست دینے کیلئے بی ایس پی سے جڑنے اور زبردست طریقے پر یہ فیصلہ لے کر کام کر رہے ہیں۔


Share: