ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اصلاح معاشرہ پرملت اسلامیہ ہی نہیں بلکہ اگر اس پر ملک کا ایک ایک فرد عمل پیرا ہو جائے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی۔ازہر مدنی کاخطاب

اصلاح معاشرہ پرملت اسلامیہ ہی نہیں بلکہ اگر اس پر ملک کا ایک ایک فرد عمل پیرا ہو جائے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی۔ازہر مدنی کاخطاب

Sat, 03 Nov 2018 19:21:28  SO Admin   S.O. News Service

مظفر نگر۳؍نومبر(ایس او نیوز/راست ) اصلاح معاشرہ ایک ایسا عنوان ہے جو ملت اسلامیہ ہی نہیں بلکہ اگر اس پر ملک کا ایک ایک فرد عمل پیرا ہو جائے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ یہ بات حضرت مولانا ازہر مدنی نے کہی، وہ یہاں  منعقدہ عظیم الشان اصلاح معاشرہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ پروگرام میں  مشاہیر علماء نے شرکت کی اور اپنے ناصحانہ بیانات سے ملت اسلامیہ کو سیراب کیا۔

اجلاس کا بابر کت آغاز قاری محمد صابر کی تلاوت کلا م اللہ سے ہوا ، نعت  نبیؐ کا نذرانہ اپنی مسحور کن آواز میں قاری شاہد ارمان ؔ مظفر نگری نے پیش کیا۔خطاب کرنے والوں میں حضرت مولانا مفتی سیدسلمان منصورپوری،مفتی خالد صاحب نقشبندی مہتمم مدرسہ اشرف العلوم کے نام قابل ذکر ہیں اس موقع پر مولانا ازہر مدنی نے اصلاح معاشرہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی موصوف نے دو ر حاضر میں معاشرہ میں پھیلی برائیوں کا تفصیل سے ذکر کیا اور اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اس وقت ہماری نئی نسل کس راستہ پر جارہی  ہے۔ مولانا نے کہا کہ آج ہماری نئی  نسل کے اندر ایک ایسا نشہ اور شراب کا عیب اتنی تیزی کے ساتھ سرایت کر چکا ہے جس کی وجہ سے پورا معاشرہ تباہی کی طرف  جارہا ہے ۔

 موصوف نے تجویز پیش کی کہ محلہ محلہ کمیٹی قائم کی جائے اور برائیوں کی طرف مائل نوجوانوں ،عورتوں ،بچوں کو ان تمام برائیوں سے روکا جائے اس کے لئے ہم خو شامدیں کریں گھر گھر جائیں فرداً فرداً ملاقاتیں کریں۔اس اصلاحی اور بابرکت کام کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی جنہوں نے اس کام کے لئے ہر پریشانی کو برداشت کر نے کا عزم کرتے ہوئے اپنے آپ کو پیش کیا۔

اس موقع پر مہمان کی حیثیت سے حاجی عزیز الرحمن نائب صدر جمعیۃ  علماء ضلع مظفر نگرمولانا شاہنواز قاسمی صدر جمعیۃ  علماء شہر مظفر نگر،مولانا عبد اللہ قاسمی موجود تھے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے اور منعقدکرنے والوں میں قاضی نعمان مسعود چیر مین، صادق پردھان،مولانا محمد یوشع،عظیم دھمن،شاداب،جہاں قدوسی،مولانا سفیان ،محمد آصف،محمدزاہد عرف لالہ کے نام قابل ذکر ہیں۔


Share: