ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / احتیاطی اقدامات سے سڑک حادثات اور اموات میں ہوئی کمی: گڈکری

احتیاطی اقدامات سے سڑک حادثات اور اموات میں ہوئی کمی: گڈکری

Wed, 09 Dec 2020 19:36:01  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،09 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)دنیا میں سڑک حادثات میں ہونے والی اموات میں ہندوستان کے 11 فیصد حصہ داری ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ٹھوس اقدامات سے حادثات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

ورلڈ بینک کی طرف سے منعقد ایک مجازی روڈ سیفٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے یہ بھی کہا کہ ملک میں سڑک حادثات کی وجہ سے ملک کی 3.14 فیصد جی ڈی پی کا نقصان ہوتا ہے۔ ہندوستان میں ہر سال تقریبا پانچ لاکھ سڑک حادثات ہوتے ہیں جس میں ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک اور تین لاکھ افراد شدید زخمی ہوتے ہیں۔

گڈکری نے کہاکہ عالمی سڑک حادثات سے ہونے والی اموات کا گیارہ فیصد ہندوستان میں ہوتا ہے۔ در اصل سڑک حادثات سے قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 3.14 فیصد کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہت سے احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔سڑک حادثات اور اموات کی شرح پہلے ہی کم ہوکر 20 فیصد ہوگئی ہے۔ہم اس کے لئے بہت محنت کر رہے ہیں۔

وزیر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت کے بڑے پیمانے پر اقدامات کی وجہ سے حادثے اور اموات کی شرح مزید کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے تمل ناڈو کی مثال پیش کی جہاں سڑک حادثات اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ترمیم شدہ موٹر وہیکل ایکٹ نے بھی حادثات کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اس قانون میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی آڈٹ کا کام بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کے ناقص ڈیزائن کے ذمہ دارلوگوں کو سزا دی جائے گی۔ اسپیڈ کنٹرول اور دیگر اقدامات کی وجہ سے بھی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ وزیر نے کہاکہ ہم نے بہت سے احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔ ہم ان علاقوں کی خامیوں کو پہچان چکے ہیں اور حکومت روڈ انجینئرنگ میں بہتری لانے کے لئے خصوصی انتظامات کر رہی ہے۔


Share: