دبئی،02 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ انگلینڈ کو آئی سی سی رینکنگ میں مسلسل تین ٹی 20 میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کیاہے۔
انگلینڈ اب آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑکرپہلے نمبر پر قابض ہوگیا ہے۔منگل کو انگلینڈ نے تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 9 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اس فتح کے بعد انگلش ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جاری کردہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی۔ 25 میچوں کے بعد اب انگلینڈ کے پاس مجموعی طور پر 275 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا کے بھی 22 میچوں سے اتنے ہی ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ انگلینڈ کے پاس 6877 پوائنٹس ہیں جبکہ آسٹریلیا کے صرف 6047 پوائنٹس ہیں۔
ہندوستانی ٹیم کے کل 266 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان چوتھی پوزیشن پر ہے اور اس کے پاس 262 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑ ا۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹی 20 سیریز اس ہفتے سے شروع ہورہی ہے۔ آئی سی سی کی رینکنگ تین میچوں کے بعد تبدیل ہوسکتی ہے۔تیسرے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے ڈیوڈ مالان کے ناقابل شکست 99 اور جوس بٹلر کے 67 رنز کی بدولت 1 وکٹ پریہ اسکور حاصل کرلیا۔