نئی دہلی، 08نومبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) ملک کے سابق نائب وزیر اعظم اور بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر ایل کرشن اڈوانی آج 91ویں سالگرہ کا جشن منارہے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی، پارٹی کے صدر امت شاہ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سمیت کئی سینئرلیڈران نے بی جے پی کے سب سے سینئرلیڈرکوان کی یوم پیدائش کے موقع پر مبارک باددی۔جمعرات کو ایل کے اڈوانی کے گھربھی پہنچے۔وزیر اعظم نے ٹوئٹ کرکے لکھاکہ مستقبل کے فیصلے کرنے اور لوگوں کی دوستانہ پالیسیوں کو بنانے کے لئے ان کے دورے کی تعریف کی جاتی ہے،ان کے تنوع کی مختلف علاقوں میں تعریف کی جاتی ہے۔وزیراعظم نے لکھا کہ ہندوستانی سیاست پر اڈوانی کا اثر بہت زیادہ ہے،بے غرض اور مسلسل محنت کے ذریعہ انہوں نے بی جے پی کو مضبوط کیا اور حیرت انگیز طور پر کارکنوں کو راستہ دکھایا، میں ان کی صحت اور لمبی عمر کا خواہشمند ہوں۔بی جے پی کے صدر امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ جن سنگھ سے لے کربی جے پی تک ہمارے نظریات کوعوام تک پہنچانے سے لے کرپارلیمنٹ تک ایک ماہرسیاست داں کے طورپرہندوستان کو ترقی کے راستے تک پہنچانے میں اڈوانی جی ہم اہم کردارہے، ہم سبھی بی جے پی کارکنوں کے طرف سے انہیں نیک خواہشات۔آپ کو بتادیں کہ ایل کے اڈوانی کی پیدائش 8نومبر 1927کوپاکستان کے کراچی میں ایک ہندو سندھی خاندان میں ہوئی تھی،ان کے والد کا نام کشن چند اڈوانی اور ماں کا نام گیانی دیوی ہے۔اڈوانی کی ابتدائی تعلیم کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے ہوئی۔اس کے بعدحیدرآباد سندھ کے ڈی جی نیشنل ا سکول میں داخلہ لیا۔تقسیم کے دوران ان کا خاندان پاکستان چھوڑکر ممبئی میں بس گیا۔1947ء میں لال کرشن اڈوانی آر ایس ایس سیکریٹری بنے تھے1970میں پہلی بار اڈوانی راجیہ سبھاکے رکن بنے۔1980میں بھارتی جنتا پارٹی بننے کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ وقت تک پارٹی کے صدرکاعہدسنبھالا۔اڈوانی نے’ مائی کنٹری،مائی لائف‘ نامی ایک کتاب بھی لکھی ہے۔سبھی کوچونکاتے ہوئے 2013میں انہوں نے اپنے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا تھا۔