چنئی،13؍نومبر ( پریس ریلیز؍ایس او نیوز) پاپولرفرنٹ آف انڈیا تمل ناڈو شاخہ کی جانب سے گزشتہ 10نومبر کو ہندوستان کی جنگ آزادی کے اولین مجاہد حضرت ٹیپوسلطان ؒ کے یوم سالگرہ کے موقع پر چنئی پری میٹ میں واقع پاپولر فرنٹ جنوبی چنئی ضلعی دفتر میں انعقاد کئے گئے ایک تقریب میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد اسماعیل نے سن 1806ویلورسپاہی بغاوت پر بنائی گئی ڈاکومنٹری فلم کا اجراء کیا ۔ اس موقع پر خصوصی مہمان کے طور پر مدعو حکومت تمل ناڈو گورنمنٹ میوسیم کے سابق اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر جے راجا محمد نے ڈاکو منٹری کی پہلی کاپی حاصل کی۔ تقریب کی صدارت پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی نائب صدر ایم محمد شیخ انصاری نے کی ، ریاستی سکریٹری محمد فیاض نے تمام شرکا ء کا استقبال کیا۔تقریب میں مجاہد آزادی ایم محمد مصطفی،NCHROقومی صدر اے مارکس، ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحمید بطور خصوصی مہمان شریک رہے اور ویلور غدر اور حضرت ٹیپو سلطان ؒ اور ویلور غدر کی تاریخ پر تقاریر کیں۔اس موقع پر ماہر تعلیم، محققین،دانشوران اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان شریک رہے۔