ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے آپریشن کی حمایت جاری رکھیں گے: امریکا

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے آپریشن کی حمایت جاری رکھیں گے: امریکا

Tue, 30 Oct 2018 18:43:53  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،31؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ واشنگٹن یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے جاری آپریشن اور سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔’’العربیہ‘‘ چینل کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے جیمز میٹس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا عرب اتحاد کی حمایت اور مالی مدد جاری رکھے گا اور سعودی عرب کے دفاع کی پالیسی سے دست بردار نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور عرب اتحاد یمن میں آئینی صدر عبد ربہ منصور ھادی کی حکومت کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے غیرقانونی طورپر آئینی حکومت کا تختہ الٹ رکھا ہے۔امریکی حکومت یمن میں حوثی باغیوں کی حکومت کو کسی صورت میں تسلیم نہیں کرے گی۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اور مغربی طاقتیں یمن میں آئینی حکومت کو اسلحہ اورمعلومات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔


Share: