ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کانگریس نے مودی حکومت پرآئی بی کے ذریعہ جاسوسی کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے مودی حکومت پرآئی بی کے ذریعہ جاسوسی کرنے کا الزام لگایا

Thu, 25 Oct 2018 19:20:16  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،25؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)کانگریس نے نریندر مودی حکومت پر سی بی آئی کے ڈائریکٹر الوک ورما کے خلاف انٹلی جینس بیورو کے ذریعہ جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ انٹلی جینس بیورو کیقدم سی بی آئی کی راہ پر ہیں۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ذرائع ابلاغ کیانچارج رندیپ سرجے والا نے کہا ہے کہ ’’سی بی آئی کو ’سینٹرل بریل آف انویسٹی گیشن‘ بنا کر رکھ دینے کیبعد مودی حکومت پستی کی ایک اور حد پار کرتے ہوئے ’جبراً برطرف کردہ‘ سی بی آئی ڈائریکٹر کے خلاف آئی بی کے ذریعہ جاسوسی کرنیمیں لگ گئی ہے۔ لہذا ہر کسی کو باخبر کیا جاتا ہے کہ آئی بی سی بی آئی کی راہ پر چل پڑی ہے‘‘۔

کانگریس کے ترجمان کا یہ بیان آج صبح مسٹر ورما کے گھر کے باہر چار مشتبہ انٹلی جینس والوں کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔ خبروں کیمطابق پکڑے جانے والے لوگ انٹلی جینس بیورو کے آدمی تھے جو مسٹر ورما پر نظر رکھ رہے تھیجنہیں درون سی بی آئی بعض حالیہ واقعات کے پیش نظر بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ایک دم سے چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا۔


Share: