ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کاروار:سرکاری ڈیوٹی انجام دینے میں کوتاہی کے مرتکب تحصیلدار کو ڈپٹی کمشنر نے کر دیا برطرف

کاروار:سرکاری ڈیوٹی انجام دینے میں کوتاہی کے مرتکب تحصیلدار کو ڈپٹی کمشنر نے کر دیا برطرف

Wed, 31 Oct 2018 18:49:21  SO Admin   S.O. News Service

کاروار31؍اکتوبر (ایس اونیوز)سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی میں دلچسپی نہ لینے اور کوتاہی کرنے والے مجرائی ڈپارٹمنٹ (وہ محکمہ جس کے تحت ہندوؤں کے مذہبی مقامات آتے ہیں)کے تحصیلدار کوضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے برطرف کردیا ہے۔

برطرف تحصیلدار آر کے ہیٹین مٹھ کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ وقت کی پابندی کے ساتھ دفتر میں حاضر نہیں رہتے تھے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ افسران کے احکامات کی تعمیل نہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو اداکرنے کے سلسلے میں سنجیدگی کام نہیں کرتے تھے۔ اس لئے ڈی سی انہیں سرکاری عہدے کے لئے نااہل شخص قراردیتے ہوئے برطرفی کا حکم جاری کیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ تحصیلدار ہیٹن مٹھ نے ذاتی وجوہات بتاتے ہوئے 3ستمبر سے 15ستمبر تک چھٹی لے رکھی تھی۔ اصولی طور پر انہیں 17ستمبر سے ڈیوٹی پرموجود ہونا چاہیے تھا، لیکن وہ حاضرنہیں ہوئے۔ ایک طرف انہوں نے اپنے اعلیٰ افسر کی پیشگی اجازت کے بغیر غیر حاضر رہنا اور دوسری طرف مجرائی محکمے کی نگرانی صحیح انداز میں نہ کرنے کی بات جب ڈپٹی کمشنر کے علم میں آئی تو ان کی طرف سے ہونے والی کوتاہیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اعلیٰ افسران کی جانب سے انہیں جوچند اہم احکامات تحریری طورپر دئے گئے تھے ان کی بھی تعمیل نہ ہونے کی بات سامنے آئی۔ ماہانہ اجلا س کے دوران دئے گئے زبانی احکامات کی بھی وہ تعمیل نہیں کررہے تھے۔ بس دن بھر اپنے دفتروقت گزاری کے سوا دوسرے دفتری امور کی انجام دہی میں کوتاہیاں کھل کر سامنے آئیں تو ڈی سی نے انہیں نااہل افسر قرار دیتے ہوئے 29اکتوبر سے عہدے سے بر طرف کردیا ہے۔


Share: