بنارس6مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل پنتھرس پارٹی کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے بنارس، اتر پردیش میں کئی عوامی اجتماع سے اور وارانسی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اترپردیش کے ساتویں مرحلے کے انتخابات میں حصہ لینے والے ووٹروں سے اپیل کی کہ ملک کو داخلی اوربیرونی طورپر مضبوطی فراہم کرنے کے لئے ووٹ دیں۔ انہوں نے 8مارچ کو اترپردیش اور منی پور میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ اس واضح مشن کے تحت ووٹ دیں جس سے پور ی دنیا میں ہندستان کو اخلا قی اور سیاسی حمایت حاصل ہو اور ہندستان عالمی امن اور انسانی وقار میں اہم کردار ادا کرسکے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے پانچ اور چھ مارچ 2017کو وارانسی میں مسٹر مودی کے وزیراعظم کے عہد ہ کے وقار کی پرواہ کئے بغیر روڈ شو کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ 1950میں ہندستان کے جمہوریہ بننے کے بعد مسٹر مودی ہندستان کے واحدوزیراعظم ہیں جنہوں نے اسمبلی انتخابات میں روڈشوکیاہے۔ انہوں نے دو روز بعد 8 مارچ کو اترپردیش اور منی پور میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ نہ دیکر مسٹر مودی کو ایک سخت پیغام دیں کہ وہ دنیا کے سامنے ملک کے شبیہ اور وقار کو گرنے نہیں دیں گے۔پنتھرس سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے مشن کی تیاری کرتے ہوئے ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو کشمیر سے کنیا کمارری تک ایک پرچم اورایک آئین کے ساتھ ساتھ تمام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کے حامی ہوں۔مسٹر مودی کی انتخابی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پروفیسر بھیم سنگھ کے ساتھ آئیں وائس آف ملینس کی سینئر صحافی نسرین حامد سمیت پارٹی کے کئی سینئرسیاسی کارکنوں نے بھی میٹنگوں سے خطاب کیا۔