نئی دہلی27اکتوبر (آئی این ایس انڈیا/ایس ا نیوز) کانگریس صدر راہل گاندھی نے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما سے حقوق سلب کرکے انہیں چھٹی پر بھیجے جانے کے حکومت کے اقدامات کے خلاف جمعہ کو سی بی آئی ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کرنے کے بعد گرفتاری دی۔ ساتھ ہی گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک سے پیسہ چرایا،وہ سچ سے بھاگ سکتے ہیں لیکن چھپ نہیں سکتے۔رافیل لڑاکا طیارے سودے پر وزیر اعظم کے خلاف اپنے الزامات کو دہراتے ہوئے گاندھی نے ایک بار پھر انہیں چوکیدرا کہہ کر خطاب کیا اور کہا کہ انہوں نے 30ہزار کروڑ روپے انل امبانی کی جیب میں جمع کردیئے۔ گاندھی نے لودھی کالونی پولیس تھانے میں گرفتاری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں نے بھارتی فضائیہ اور نوجوانوں سے پیسہ چرایا اور پورا ملک اسے سمجھتا ہے۔ وزیر اعظم سچ سے فرار ہو سکتے ہیں لیکن اس سے چھپ نہیں سکتے۔گاندھی کے الزامات پر وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں ملا۔ایک طرف جہاں امبانی الزامات کو مسلسل مسترد کر رہے ہیں وہیں بی جے پی نے گاندھی پر رافیل سودے کو لے کر ہر روز جھوٹ قائم کا الزام لگایا ہے۔گاندھی نے کہا کہ سچ سامنے آکر رہے گا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سی بی آئی ڈائریکٹر کو ہٹانے سے سچ بدل نہیں سکتا ہے ۔اس سے پہلے کانگریسی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مودی پر سی بی آئی، الیکشن کمیشن اور ای ڈی سمیت دیگر اداروں کو کھوکھلا کرنے کا الزام بھی لگایا۔اشوک گہلوت، احمد پٹیل، موتی لال ووہرا، ویرپا موئلی اور آنند شرما سمیت کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے اس مارچ میں حصہ لیا جو سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچنے سے پہلے ایک احتجاج میں تبدیل ہو گیا۔شرد یادو، سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ اور ترنمول کانگریس کے ندیم الحق بھی اس مظاہرہ میں شامل ہوئے۔قومی دارالحکومت کی ہی طرح ملک کے دیگر حصوں میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما سے حقوق سلب کرکے انہیں چھٹی پر بھیجے جانے کے حکومت کے اقدامات کے خلاف جمعہ کو سی بی آئی ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کرنے کے بعد گرفتاری دی۔ ساتھ ہی گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک سے پیسہ چرایا،وہ سچ سے بھاگ سکتے ہیں لیکن چھپ نہیں سکتے۔رافیل لڑاکا طیارے سودے پر وزیر اعظم کے خلاف اپنے الزامات کو دہراتے ہوئے گاندھی نے ایک بار پھر انہیں چوکیدرا کہہ کر خطاب کیا اور کہا کہ انہوں نے 30ہزار کروڑ روپے انل امبانی کی جیب میں جمع کردیئے۔ گاندھی نے لودھی کالونی پولیس تھانے میں گرفتاری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں نے بھارتی فضائیہ اور نوجوانوں سے پیسہ چرایا اور پورا ملک اسے سمجھتا ہے۔ وزیر اعظم سچ سے فرار ہو سکتے ہیں لیکن اس سے چھپ نہیں سکتے۔گاندھی کے الزامات پر وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں ملا۔ایک طرف جہاں امبانی الزامات کو مسلسل مسترد کر رہے ہیں وہیں بی جے پی نے گاندھی پر رافیل سودے کو لے کر ہر روز جھوٹ قائم کا الزام لگایا ہے۔گاندھی نے کہا کہ سچ سامنے آکر رہے گا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سی بی آئی ڈائریکٹر کو ہٹانے سے سچ بدل نہیں سکتا ہے ۔اس سے پہلے کانگریسی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مودی پر سی بی آئی، الیکشن کمیشن اور ای ڈی سمیت دیگر اداروں کو کھوکھلا کرنے کا الزام بھی لگایا۔اشوک گہلوت، احمد پٹیل، موتی لال ووہرا، ویرپا موئلی اور آنند شرما سمیت کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے اس مارچ میں حصہ لیا جو سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچنے سے پہلے ایک احتجاج میں تبدیل ہو گیا۔شرد یادو، سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ اور ترنمول کانگریس کے ندیم الحق بھی اس مظاہرہ میں شامل ہوئے۔قومی دارالحکومت کی ہی طرح ملک کے دیگر حصوں میں کانگریس نے احتجاج کئے۔ کانگریس اس قدم کو سی بی آئی ڈائریکٹر کو غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر مناسب طریقے سے ختم کیا جانا قرار دے رہی ہے۔