ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مجہیڑہ سادات کی ایک بے حد غریب مسلم خاندان کی لڑ کی نے بلند شہر میں منعقد صوبائی سطح کے کشتی مقابلہ میں سو نے کا تمغہ حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا

مجہیڑہ سادات کی ایک بے حد غریب مسلم خاندان کی لڑ کی نے بلند شہر میں منعقد صوبائی سطح کے کشتی مقابلہ میں سو نے کا تمغہ حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا

Thu, 25 Oct 2018 19:06:24  SO Admin   S.O. News Service

مظفرنگر۲۵؍اکتوبر(شاہدحسینی؍ایس او نیوز)قصبہ میرانپور کے نزدیک واقع موضع مجہیڑہ سادات کی ایک بے حد غریب مسلم خاندان کی لڑ کی نے بلند شہر میں منعقد صوبائی سطح کے کشتی مقابلہ میں سو نے کا تمغہ حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا ہے قلندر خاندان کے ایک بے حد غریب گھر میں پیدا ہو نے والی۱۶؍سالہ واجدہ مقامی سکھن لال کنیا انٹر کالج میں ہائی اسکو ل کی طا لبہ ہے اس نے کشتی میں سو نے کا تمغہ حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ ڈسکس میں تلائی تمغہ کے ساتھ ساتھ گولا پھینک اور ہیمر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے اس سے قبل اس نے کشتی بھا لا پھینک ڈسکس تھرو میں منڈل ،ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہو نے والے مقابلہ میں پہلی پو زیشن حاصل کی تھی آج کالج انتظامیہ کی جانب سے اس کے اعزاز میں ایک پر وقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ اور ارجن ایوارڈ سے نوازی جانے والی ریسلر الکا تومر نے شر کت کی اس مو قع پر انہوں نے کالج کی اس طالبہ کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ یہ کھلاڑی اپنی محنت اور جذ بہ کے چلتے ملکی اور عالمی سطح پر نام روشن کرے گی پروگرام سے قبل الکا تو مر کے ساتھ کالج کی طالبات نے قصبہ کی تمام شاہ راہوں پر واجدہ کے لئے فتح جلوس نکا لا کالج کی جانب سے اسے مختلف اعزازات اور انعام و اکرام سے نوازا گیا اس کھلاڑی نے کالج انتظامیہ اور پرنسپل نیز استاد کی تعریف کر تے ہو ئے کہا کہ ان سب کے تعاون اور تحریک سے ہی مجھے سو نے کا تمغہ جیتنے میں کا میابی ملی مخصوص شرکاء میں الکا سنگھل ،پرنسپل رینو بیدی،وکاس شرما،پی،ٹی،آئی پرمود کمار،سابق پرنسپل اوم وتی پال،انیتا شرما،امبیکا،پردھان اشتیاق،راجو قلندر،آفتاب عالم ،ریکھا رانی،منوج کماروغیرہ موجود رہے پروگرام کی صدارت مینیجر منیش کمار اور نظامت امبیکا جیسوال نے کی واجدہ کی شاندار کامیابی پر انجمن ترقی اردو ادب میرانپور کے صدر ڈاکٹر طاہر قمر مولانا اللہ مہر مجروح،مولانا ارشد قاسمی،قاضی ضیا ء الاسلاموغیرہ شخصیات نے خو شی کا اظہار کرتے ہو ئے اس کے بہتر مستقبل کی دعا کی ہے۔


Share: