غزہ25اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز)قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے آج جمعرات کو علی الصباح غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مراکز پر بمباری کی۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کوقابض فوج نے جنوبی غزہ کے خان یونس شہر اور رفح کے مقامات پر میزائل حملے کیے۔اسی کے ساتھ شمالی غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ کے مراکز پر بمباری کی گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جنوبی اور شمالی غزہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔قبل ازیں رات گئے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ کی پٹی سے اشکول اور مرحافیم کے مقامات پر دو راکٹ داغے گئے جنہیں اسرائیل کے آئرن ڈون سسٹم کے ذریعے مار گرایا گیا۔ راکٹ حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اشکول میں ایک راکٹ ویران علاقے میں گرا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔