سولیا:26/اکتوبر (ایس او نیوز)سبرامنیا مندر سے متعلق ایک تنازعے میں ہندو جاگرن ویدیکے کے تعلقہ سیکریٹری گروپرساد اور اس کے ساتھیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں ہندوتووادی اشتعال انگیز بیانات دینے والی چیترا کنداپورا اور اس کے 7ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں14 دنوں کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیاگیا۔
ملزمین کی عدالت میں پیشی کے دوران چیترا کے ایک حامی کے لباس، لمبی داڑھی اور سر کے لمبے لمبے بالوں پر ریمارکس کرتے ہوئے جج نے کہا کہ مہذب طریقے سے جینا سیکھو۔ تم نے یہ جولڑکیوں کی طرح بال چھوڑ رکھے ہیں۔کیا تم بھارت میں رہتے ہو یا بیرون ملک میں ہو!جج نے پھر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جب عدالت میں حاضری ہوگی تو تمہیں مہذب انداز میں ہونا چاہیے۔
چیترا کنداپورا کے تعلق سے جج نے ہمدردی جتاتے ہوئے کہا کہ فیس بک پر اس کے خلاف جو بھی نازیبا باتیں پوسٹ کی گئی ہیں وہ بہت غلط بات ہے۔ لڑکیوں کو اس طرح ہراساں نہیں کیاجانا چاہیے۔