ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / خشوگی قتل کا حکم سعودی فرما نروا نے نہیں دیا: ترک صدر طیب اردوان

خشوگی قتل کا حکم سعودی فرما نروا نے نہیں دیا: ترک صدر طیب اردوان

Sat, 03 Nov 2018 16:25:55  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ 3نومبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا، انہوں نے سعودی ولی عہد پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا۔ اخبار میں لکھے گئے مضمون میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ سعودی صحافی کے قتل کا حکم سعودی حکومت کی اعلی ترین شخصیات کی جانب سے دیا گیا ، تاہم انہیں ایک لمحے کے لیے بھی اس بات پر یقین نہیں کہ قتل کا حکومت سعودی فرماں روا نے دیا ہو۔ ترک صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔

 


Share: