ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بہار میں المناک بس حادثہ، تین افراد ہلاک، 25 زخمی

بہار میں المناک بس حادثہ، تین افراد ہلاک، 25 زخمی

Sat, 27 Oct 2018 11:54:18  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ27 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) پٹنہ میں جمعہ کو ایک نجی بس بے قابو ہوکر سڑک کنارے ایک گڑھے میں جاگر ی۔ حادثے میں بس میں سوار تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ 25 دیگر زخمی بھی ہو گئے ہیں، اس کی اطلاع پولیس نے دی ہے ۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوئی جب پٹنہ کے میٹھا پور بس اسٹینڈ سے دربھنگہ کے کشیشوراستھان جارہی ایک نجی بس کے ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور بس سڑک کنارے ایک گڑھے میں گر گئی۔ زخمیوں کو نالندہ میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح موصولہ اطلاع کے مطابق ابھی تک مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔
 


Share: