ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بھٹکل ریوینیو ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جگہ منظور کرنے میں قانونی خلاف ورزی کا الزام۔ اینٹی کرپشن بیورو کے پاس کی گئی شکایت

بھٹکل ریوینیو ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جگہ منظور کرنے میں قانونی خلاف ورزی کا الزام۔ اینٹی کرپشن بیورو کے پاس کی گئی شکایت

Fri, 26 Oct 2018 19:24:38  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل26؍اکتوبر (ایس او نیوز)کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھابھٹکل یونٹ کی طرف سے کاروار میں اینٹی کرپشن بیورو کے پاس شکایت کی گئی ہے کہ بھٹکل ریوینیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پورورگا کے سروے نمبر4A1 اور دوسرے علاقوں میں سرکاری احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زیادہ جگہ منظور کی گئی ہے اس لئے 94Cسے متعلقہ ان معاملات کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ ولیج اکاؤنٹنٹ، نائب تحصیلدار اور دیگر افسران نے ایک معاملے میں قانون کے مطابق 9آنہ جگہ منظور کرنے کے بجائے 3گُنٹہ جگہ منظور کی ہے۔اس طرح ریوینیو ڈپارٹمنٹ میں بھاری بدعنوانی کا معاملہ چل رہا ہے۔اس لئے اس کی پوری طرح تحقیقات ہونی چاہیے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحصیلدار دفتر میں موجود ’نیمدی کیندرا‘ میں عوام کی درخواستوں پر صحیح توجہ نہیں دی جاتی اور کارروائی نہیں ہوتی ہے۔اٹل جن سنیہی کیندرا میں بھی یہی صورتحال ہے۔ ہاتھ سے لکھی گئی آر ٹی سی یا میوٹیشن اینٹری کی نقل طلب کرنے پراس کی فراہمی میں غیر ضروری طورپر تاخیر کی جاتیہے۔عوام کے ساتھ وہاں کے عملے کا رویہ بھی بہت ہی ناخوشگوار ہوتا ہے۔یہ سارے مسائل اس سے قبل ضلع ڈپٹی کمشنر اور ضلع انچارج وزیر کے علم میں بھی لائے گئے ہیں، لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور صورتحال میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
کاروار میں ضلع اینٹی کرپشن بیورو کے انسپکٹر رمیش نے شکایت وصول کرنے کے بعد ان سے ملنے والے وفد سے کہا کہ وہ تحقیقات کے بعداس سلسلے میں کارروائی کریں گے۔ اس وفد میں کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا کے ضلعی صدرکمار نائک کے علاوہ وینکٹیش نائک، اشوک نائک، رامچندرا گونڈا، انتھونی جوجے لوئیس، سریش نائک، عبدالرشید وغیر ہ موجود تھے۔
 


Share: