ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : اشتعال انگیز بیان پر کارروائی - شرن پمپ ویل کے خلاف پولیس نے درج کی شکایت

اڈپی : اشتعال انگیز بیان پر کارروائی - شرن پمپ ویل کے خلاف پولیس نے درج کی شکایت

Sat, 05 Jul 2025 12:44:52    S O News

اڈپی ، 5 / جولائی (ایس او نیوز) وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے والے اشتعال انگیز بیان کے خلاف  از خود کارروائی کرتے ہوئے اڈپی ٹاون پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔
    
سب انسپکٹر بھارتیش کنکنا واڈی کی طرف سے درج کی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ ایک ویڈیو کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شرن پمپ ویل نے کنجالو میں پیش آئے حالیہ گئو ہتھیا کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جھوٹی معلومات فراہم کی ہیں اور ایسی اشتعال انگیز باتیں کہی ہیں جس سے عوامی امن و امان کا ماحول متاثر ہو سکتا ہے اور بدامنی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔ شرن پمپ ویل کا مذکورہ بیان مذہبی طبقات کے درمیان جذبات بھڑکانے اور آپسی اختلافات کو ہوا دینے کے مقصد سے دیا گیا ہے ۔ 
    
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ایک حساس معاملے کی چل رہی تحقیقات کے پس منظر میں ایسے بیانات دینا نہ صرف ایک غیر ذمہ دارانہ بلکہ خطرناک بات ہے کیونکہ اس سے مختلف فرقوں کے درمیان دشمنی، نفرت اور کشیدگی بڑھنے کے امکانات ہوتے ہیں ۔ 
    
خیال رہے کہ شرن پمپ ویل نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا تھا کہ کنجالو میں پیش آیا ہوا گئو ہتھیا کا معاملہ " ملک میں بدامنی پیدا کرنے کے مقصد سے اسلامسٹ فورسس کے ذریعے ہندووں کو استعمال کرتے ہوئے رچی گئی ایک  سازش ہے ۔ جیسا کہ بجپے میں ہوئے سہاس شیٹی مرڈر معاملے میں دو ہندووں کا استعمال کیا گیا تھا ۔"   اس طرح کے بیان پر مبنی شرن پمپ ویل کا یہ ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر خوب وائرل ہو رہا ہے  جسے دیکھتے ہوئے پولیس نے وی ایچ پی کے لیڈر شرن پمپ ویل کے خلاف از خود کارروائی  کی ہے ۔ 


Share: