بھٹکل 29 / مئی (ایس او نیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان کی صورت حال بنائے رکھنے کے مقصد سے مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں پیس میٹنگ منعقد کی گئی ۔
اس موقع خطاب کرتے ہوئے ایس آئی ہنومنتا برادر سماج کے نمائندوں سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر کسی بھی طرح کی اشتعال انگیز حرکت نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے تبنیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔