بھٹکل 19/ستمبر (ایس او نیوز): بھٹکل سے جاری فکرو خبر نیوز پورٹل کی جانب سے ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے فکروخبر کے شعبہ نغماتِ فکر کے زیر اہتمام ساحلی کرناٹک کے اضلاع اترکنڑا ، اڈپی اور دکشن کنڑا اضلاع سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں کے درمیان نعتیہ مسابقہ منعقد کیا گیا ہے جو 28 ستمبرتک جاری رہے گا۔ مسابقہ میں شرکت کے لیے گوگل فارم کے ذریعہ اپنی تفصیلات جمع کرائی جاسکتی ہے، جس کی لنک آخر میں دی گئی ہے۔
فکر وخبر کی جانب سے دی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مینگلورو سے کاروار تک کے لڑکے اور لڑکیاں ہی اس مسابقہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔( چاہے وہ کسی بھی ملک میں مقیم ہوں )
مسابقہ کے تین گروپ ہونگے، پہلے گروپ میں 8 سال تک کے لڑکے، دوسرے گروپ میں 8 سال تک کی بچیاں اور تیسرے گروپ میں 9 سے14 سال تک کے لڑکے حصہ لے سکتے ہیں۔
شرائط میں واضح کیا گیا ہے کہ نعت شرکیہ کلمات سے پاک ہو۔ شرعی لباس کا خیال رکھا گیا ہو۔ کسی بھی طرح کی آڈیوایڈینگ قابل قبول نہیں ہوگی۔ وڈیو1 سے 3 منٹ کے درمیان ہو۔ مسابقہ میں شریک بچہ یا بچی سوشل میڈیا پر مشہور نہ ہوں۔ ویڈیوز کے ویوز اور لائکس پر اضافی نمبرات دیے جائیں گے۔ اور ہر مساہم کو حکم کا فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا۔۔
ہر گروپ میں اول ،دوم ، سوم اور ہر گروپ سے مزید پانچ مساہمین کو خصوصی انعامات سے نوازاجائے گا۔
رجسٹریشن کے لئے نیچے دی گئی گوگل فارم لنک پر کلک کیا جاسکتا ہے۔