ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میونسپل صدر کے عہدے کے لیے کسی نے بھی داخل نہیں کی نامزدگی، نائب صدر ہی انچارج صدر برقرار

بھٹکل میونسپل صدر کے عہدے کے لیے کسی نے بھی داخل نہیں کی نامزدگی، نائب صدر ہی انچارج صدر برقرار

Wed, 10 Sep 2025 01:18:53    S O News

بھٹکل 9/ستمبر (ایس او نیوز): بھٹکل میونسپل کونسل کے صدر کے عہدے کے لیے پیر کے روز ہونے والے مجوزہ انتخاب ملتوی ہوگئے، کیونکہ کسی بھی رکن نے نامزدگی داخل نہیں کی۔ اس وجہ سے موجودہ نائب صدر الطاف کھروری بدستور انچارج صدر کی حیثیت سے ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔

انتخابی کارروائی کی نگرانی کے لیے تحصیلدار ناگیش کولشیٹی بطور انتخابی افسرموجود تھے۔ اس سے قبل حکومت نے بھٹکل میونسپل کونسل کی دسویں مدت کار میں صدر کا عہدہ درج فہرست ذات کی خاتون کے لیے مختص کیا تھا۔ تاہم کونسل میں کسی خاتون رکن کی عدم موجودگی کے باعث نائب صدر الطاف کھروڑی نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جس کے نتیجے میں عدالت نے انتخابی عمل پر روک لگادی تھی۔

بعد ازاں حکومت نے ریزرویشن میں ترمیم کرتے ہوئے صدر کا عہدہ درج فہرست ذات کے لیے مخصوص کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت کی جانب سے عائد پابندی ہٹنے کے بعد صدر کے انتخاب کے لیے 8 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ اس انتخاب میں وارڈ نمبر 19 کے رکن راگھویندر گوالے کو موقع حاصل تھا، مگر انہوں نے پیر کو منعقدہ صدارتی انتخاب کے موقع پر وہ میونسپالٹی سے ہی غیر حاضر رہے اور انہوں نے نامزدگی داخل نہیں کی۔ اس طرح نائب صدر الطاف کھروری ہی انچارج صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہیں گے، جبکہ بھٹکل میونسپل کونسل کی موجودہ مدت کار 4 نومبر کو ختم ہورہی ہے۔ راگھویندر گوالے کے نامزدگی داخل نہ کرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔


Share: