ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈ بیدری میں حادثے کے بعد غیر قانونی طور پر معاوضہ وصول کرنے والا ایچ جے وی لیڈر گرفتار

موڈ بیدری میں حادثے کے بعد غیر قانونی طور پر معاوضہ وصول کرنے والا ایچ جے وی لیڈر گرفتار

Sat, 28 Jun 2025 13:00:14    S O News
rhtwngldr_270625_1

موڈبیدری،  28 / جون  (ایس او نیوز) شہر میں پیش آئے ہوئے  سڑک حادثہ کے سلسلے میں ایک بس مالک کو غیر قانونی معاوضہ ادا کرنے پر مجبور کرنے کے الزام میں موڈ بیدری پولیس نے ہندو جاگرانہ ویدیکے [ایچ جے وی] کے ضلع کنوینر سمیت راج دھاری گوڈے کو گرفتار کر لیا ہے ۔

  موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 11 نومبر 2024 کا ہے، جب ایک پرائیویٹ انجینئرنگ کالج کے قریب ایک نجی بس اسکوٹر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا ۔ اس حادثے کی وجہ سے عوام  مشتعل ہوگئے تھے ۔ طلباء اور مقامی لوگوں نے اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کر دی تھی ۔

    اس افراتفری کے موقع پر سمیت راج نے مبینہ طور پر مداخلت کی اور بس کے مالک رفیق کو زخمی فریقین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے پر مجبور کیا ۔ رفیق نے بعد میں موڈ بیدری پولیس میں شکایت درج کرائی، جس میں کہا گیا کہ حادثے کے ضمن میں اس سے زبردستی معاوضہ لیا گیا ہے ۔ رفیق نے اپنی شکایت میں اس غیر قانونی کام کے لیے سمیت راج کے خلاف قانونی کارروائی کی مانگ کی تھی۔
    
اس معاملے کی تفتیش کے بعد پولیس نے سمیت راج کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔


Share: