ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: دھرمستھلا میں گم شدہ سجاتا بھٹ کا معاملہ ایس آئی ٹی کے حوالے کیا گیا

منگلورو: دھرمستھلا میں گم شدہ سجاتا بھٹ کا معاملہ ایس آئی ٹی کے حوالے کیا گیا

Thu, 21 Aug 2025 18:38:27    S O News

منگلورو،  21 /اگست (ایس او نیوز) مبینہ طور پر سال 2003 کے دوران دھرمستھلا میں گم ہونے والی میڈیکل طالبہ سجاتا بھٹ کا معاملہ اب تفتیش کے لئے دھرمستھلا پولیس اسٹیشن سے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کیا گیا ہے ۔
    
خیال رہے کہ اس وقت ایس آئی ٹی کی طرف  سے دھرمستھلا میں مبینہ طور پر سیکڑوں لاشیں دفنائے جانے کے تعلق سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب دو ہائی قبل لاپتہ ہوئی سجاتا بھٹ کا کیس بھی ایس آئی ٹی کو منتقل کیا گیا ہے ۔
    
دکشن کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارون کے بیان کے مطابق لاپتہ ہونے والی طالبہ سجاتا بھٹ کی طرف سے دھرمستھلا پولیس اسٹیشن میں 15 جولائی کو شکایت درج کروائی گئی تھی ۔ اب 19 اگست کو جاری کیے گئے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل - انسپکٹر جنرل ایم اے سلیم کے حکم پر عمل کرتے ہوئے یہ معاملہ ایس آئی ٹی کو سونپا گیا ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ دھرمستھلا پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منی پال اور منگلورو کے میڈیکل کالجوں کا ریکارڈ کھنگالا تھا مگر وہاں سجاتا بھٹ نامی کسی طالبہ کا داخلہ دیکھنے کو نہیں ملا ۔ اس لئے پولیس سجاتا بھٹ کی ماں کی جانب سے اپنی بیٹی مبینہ گم شدگی کے تعلق سے مزید جانکاری ملنے کا انتظار کر رہی تھی ۔ 


Share: