ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: بالمٹّا میں پارک شدہ کنٹینر سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی، 24 سالہ نرسنگ طالب علم ہلاک

منگلورو: بالمٹّا میں پارک شدہ کنٹینر سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی، 24 سالہ نرسنگ طالب علم ہلاک

Thu, 07 Aug 2025 20:11:55    S O News

منگلورو، 7 /اگست (ایس او نیوز / ایجنسی) منگلورو کے بالمٹّا   علاقے میں جمعرات کی صبح ایک دردناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک 24 سالہ نرسنگ کے طالب علم کی موٹر سائیکل پارک کیے گئے کنٹینر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔

مرنے والے نوجوان کی شناخت میلرائے شان ڈیسوزا (24) کے طور پر ہوئی ہے، جو موڈنکاپو کا رہائشی تھا۔

میلرائے منگلورو کے ایک نجی نرسنگ کالج میں جنرل نرسنگ اینڈ مڈوائفری (GNM) کے تیسرے سال کا طالب علم تھا اور ساتھ ہی ایک سرکاری اسپتال میں انٹرن کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہا تھا۔

حادثے کے سلسلے میں کدری ٹریفک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔


Share: