ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : وزیر اعلیٰ کے خلاف قابل اعتراض میسیج پوسٹ کرنے پر ٹی وی چینل کا چیف گرفتار

منگلورو : وزیر اعلیٰ کے خلاف قابل اعتراض میسیج پوسٹ کرنے پر ٹی وی چینل کا چیف گرفتار

Sat, 13 Sep 2025 11:42:03    S O News
Mahesh Vikram-13sep25

منگلورو،  13 / ستمبر ( ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف فیس بک پر قابل اعتراض میسیج پوسٹ کرنے پر  پولیس نے وکرما ٹی وی کے سربراہ مہیش وکرم ہیگڑے (45) کو گرفتار کر لیا ہے ۔
    
پولیس کی طرف سے بیان کے مطابق وکرم ہیگڈے نے وزیر اعلیٰ کو نشانہ بناتے ہوئے فیس بک ہینڈل "پوسٹ کارڈ" کے تحت ایک پیغام پوسٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا : "محترم وزیر اعلی  اگر آپ گنیش کے جلوس پر پتھراؤ کرنے والوں کی مسجد پر ایک بار بلڈوزر بھیجنے کی ہمت کرتے ہیں، تو اگلے سال اس طرح کے واقعات ریاست میں کہیں نہیں ہوں گے ۔"

اس کے بعد موڈبیدری پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 143/2025 بی این ایس ایکٹ کی دفعہ 353(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اورموڈبیدری پولیس نے تحقیقات کے بعد بنگلورو سے وکرم ہیگڑے کو گرفتار کر لیا ۔ کل 12 ستمبر کو موڈ بیدری میں چیف جسٹس اور کے ایم ایف سی عدالت میں پیش کیا جہاں سے ملزم ہیگڑے کو 15 ستمبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔


Share: