ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : نامور برانڈز کے نقلی اسپورٹس آئٹم کی فروخت - دکانوں پر پولیس کا چھاپہ - ضبط ہوا 8.5 لاکھ روپے مالیت کا نقلی سامان

منگلورو : نامور برانڈز کے نقلی اسپورٹس آئٹم کی فروخت - دکانوں پر پولیس کا چھاپہ - ضبط ہوا 8.5 لاکھ روپے مالیت کا نقلی سامان

Tue, 19 Aug 2025 19:55:41    S O News
منگلورو : نامور برانڈز کے نقلی اسپورٹس آئٹم کی فروخت - دکانوں پر پولیس کا چھاپہ - ضبط  ہوا 8.5 لاکھ روپے مالیت کا نقلی سامان

منگلورو ،19 / اگست (ایس او نیوز) شہر میں نامور برانڈز کے نقلی اسپورٹس آئٹمس کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو الگ مقامات پر چھاپہ ماری کی اور 8.5 لاکھ روپے مالیت کا نقلی سامان ضبط کیا ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق برانڈز پروٹیکٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساوتھ انڈیا ریجنل چیف اسٹیفن راج کی طرف سے شکایت درج کیے جانے پر پولیس نے یہ کارروائی کی اور 'کوسکو'، 'نیویا' اور 'یونیکس' جیسے مشہور برانڈز کا سامان ضبط کیا ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ اسٹیفن راج کی شکایت پر کاپی رائٹ قانون کی دفعات 51(1)(b)، اور 63 کے تحت الال پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا اور دوسرا کیس منگلورو نارتھ (بندر) پولیس اسٹیشن میں رجسٹر کیا گیا ۔ 
    
اس پر  کارروائی کرتے ہوئے الال پولیس کی حدود میں 18 اگست کو اور بندر پولیس اسٹیشن کی حدود میں 19 اگست کو چھاپہ ماری کی گئی اور تقریباً 300 نقلی فٹ بالس، والی بالس اور بیڈمنٹن ریکیٹس ضبط کیے گئے ۔ الال پولیس اسٹیشن کے حدود میں ضبط کیے گئے سامان کی مالیت کا اندازہ 3.5 لاکھ روپے اور بندر علاقے میں ضبط شدہ سامان کی مالیت کا اندازہ 5 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ 
    
پولیس نے بتایا ہے کہ یہ اسپورٹس کا یہ نقلی سامان الال میں واقع 'اسپورٹس وینّر' اور بندر علاقے میں 'مہادیو اسپورٹس سینٹر نامی دکانوں میں فروخت ہو رہا تھا ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ یہ نقلی سامان پنجاب کے جالندھر سے لایا جا رہا تھا ۔ 
    
ڈی سی پی ( لا اینڈ آرڈر) متھن نے بتایا کہ چھاپہ ماری کی کارروائی ابھی چل رہی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 


Share: