منگلورو ،17 / جولائی (ایس او نیوز) شہر کے میری ہِل علاقے میں موسلا دھار برسات کے نتیجے میں کل را ت کے وقت ایک کمپاونڈ کی دیوار گر گئی جس کی وجہ سے وہاں پارک کی گئی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ کل رات 11:15 بجے پیش آیا اور کمپاونڈ دیوار کے نیچے پارک کی گئی 8 تا 10 دو پہیہ گاڑیوں کے علاوہ ایک کار کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔
کمپاونڈ کی دیوار گرنے کی دھماکے دار آواز سے وہاں کے رینے والے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور فوراً متعلقہ افسران کو اطلاع دی ۔ ایمرجنسی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملبہ اور اس میں دبی ہوئی گاڑیوں کو ہٹانے کی کارروائی انجام دی ۔ اس حادثے کی وجہ سے اس علاقے میں بسنے والے افراد خاص طور پر برسات کے موسم میں یہاں کی عمارتوں کے تحفظ اور ڈرینیج منیجمنٹ کے تعلق سے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔