بھٹکل، 28 جولائی (ایس او نیوز): عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام مرڈیشور مندر کے قریب ایک عوامی مقام پر گانجا استعمال کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار شخص کی شناخت تمل ناڈو کے کوئمبتور کے رہائشی دھرنیشورن کمار (28) کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر اسے بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا، جہاں ٹیسٹ کے دوران گانجا کے استعمال کی تصدیق ہوئی۔
اس سلسلے میں مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ایس آئی ہنومنت بیرادر تفتیش کر رہے ہیں۔