کنداپور ،27 / اگست (ایس او نیوز) گنگولی پولیس نے جہیز ہراسانی میں گزشتہ 23 سال سے مفرور ایک ملزم کو شیموگہ ضلع کے ہوسانگر سے گرفتار کر لیا ۔
گرفتار شدہ ملزم کی شناخت نصیر خان (52 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ شیموگہ ضلع کے ساگر کے رہنے والے اس شخص کے خلاف سال 2002 میں جہیز ہراسانی کا ایک کیس گنگولی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد وہ فرار ہوگیا اور گزشتہ دو دہائیوں سے عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران وہ حاضر نہیں ہوا ۔
عدالت سے جاری گرفتاری وارنٹ کے پس منظر میں پولیس اسے تلاش کر رہی تھی ۔ جب ملزم ساگر کے سمپیگے میں موجود رہنے کا سراغ ملا تو گنگولی پولیس کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر مفرور ملزم نصیر خان کو گرفتار کیا اور اسے کنداپور کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔