ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال سےسرکاری بسوں کا نظام متاثر - منگلورو میں حالات نارمل

اڈپی میں ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال سےسرکاری بسوں کا نظام متاثر - منگلورو میں حالات نارمل

Tue, 05 Aug 2025 16:55:37    S O News
اڈپی میں ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال سےسرکاری بسوں  کا نظام متاثر - منگلورو میں حالات نارمل

اڈپی ،5/ اگست (ایس او نیوز) اڈپی میں آج کے ایس آر ٹی سی کا نظام  ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ ملازمین کی طرف سے شروع کی گئی ہڑتال سے بری طرح متاثر ہوا جبکہ منگلورو میں حالات پوری طرح نارمل رہنے کی خبر ہے۔
    
حالانکہ کے ایس آر ٹی سی اڈپی ڈپو سے کچھ سرکاری بسیں روانہ ہوئیں مگر دوسرے مقامات سے آنے والی بسوں کی تعداد نہایت ہی کم رہی ۔ جس کی وجہ سے تھوڑی بہت چل رہی بسوں کے اندر مسافروں کی بھیڑ حد سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ 
    
بھٹکل سے اڈپی کے لئے کوئی بس نہیں چل رہی ہے ۔ مسافروں کے لئے بس اسٹینڈ پر بڑی دیر تک انتظار کرنے کے بعد اپنے ٹھکانوں پر واپس لوٹنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا ہے ۔ روزانہ اپنے کام کاج اور تعلیمی ضروریات  کے لئے سفر کرنے والوں کے لئے بڑی مشکلات درپیش ہیں ۔ 
    
منگلورو سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق وہاں پر ابھی تک ہڑتال کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے اور بس سروس معمول کے مطابق جاری ہے ۔ 


Share: