ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ : گلے میں آملیٹ پھنسنے سے ایک شخص فوت

کاسرگوڈ : گلے میں آملیٹ پھنسنے سے ایک شخص فوت

Mon, 22 Sep 2025 19:08:15    S O News
Vincent Crasta

مینگلور، 22 / ستمبر (ایس او نیوز) پڑوسی سرحدی علاقہ کاسرگوڈ کے بڈی اڈکا علاقے میں ایک عجیب سانحہ پیش آیا جس میں آملیٹ گلے کے اندر پھنس جانے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ واردات اتوار شام کو پیش آئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فوت شدہ شخص کی شناخت ونسیٹ کراستا (52 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ونسیٹ اپنے گھر کے قریب ہی سڑک کنارے کی ایک چھوٹی دکان پر آملیٹ کھا رہا تھا ۔ اس دوران آملیٹ کا نوالہ اس کے گلے کے اندر پھنس گیا اور وہ تکلیف سے تڑپنے لگا ۔ فوری طور پر اسے کمبلے ہاسپٹل میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی۔
    
بتایا جاتا ہے کہ ونسیٹ غیر شادی شدہ تھا ایک ویلڈنگ کی دکان میں ملازمت کر رہا تھا ۔ کاسرگوڈ جنرل ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو وارثوں کے حوالے کیا گیا ۔
    
بڈی اڈکا پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور غیر فطری موت کا کیس درج کیا ہے ۔


Share: