ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل دہلی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں - ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کی وضاحت

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل دہلی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں - ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کی وضاحت

Sat, 16 Aug 2025 12:41:05    S O News

کاروار، 16/ اگست (ایس او نیوز) رکن اسمبلی ستیش سئیل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری کے بعد لاپتہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ ستیش سئیل لاپتہ نہیں ہوئے ہیں بلکہ ان کی طبیعت خراب رہنے کی وجہ سے وہ دہلی کے اسپتال میں زیر علاج  ہیں ۔
    
شہر میں اخبار نویسوں کے سامنے وزیر منکال نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی ستیش سئیل اپنا فون سوئچ آف کرکے کہیں گئے نہیں ہیں بلکہ ان کی صحت سے متعلق ایک خاص قسم کا مسئلہ ہے جس کا علاج حیدر آباد یا دہلی جیسے شہروں میں ہی ممکن ہے ۔ ای ڈی کے چھاپے سے قبل ہی وہ علاج کے سلسلے میں دہلی کے اسپتال میں داخل تھے ۔ اس لئے ای ڈی چھاپے سے ڈر کر لاپتہ ہونے کی بات سچ نہیں ہے۔
    
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ستیش سئیل رکن اسمبلی بننے سے پہلے بھی 150 کروڑ روپے  تک انکم ٹیکس کی صورت میں ادا کرتے رہے ہیں ۔ ان کے مالی وسائل بہت مضبوط ہیں ۔ وہ الیکشن جیت کر دوبارہ ایم ایل اے بنیں گے اس خوف کی وجہ سے کچھ  لوگوں نے سیاسی کھیل کے طور پر یہ چھاپہ ماری کروائی ہے ۔ 


Share: