کاپو ، 23 / اگست (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر مولور کے قریب بیچ سڑک پر آنے والے کتے کو بچانے کی کوشش میں کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہونے کے علاوہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ آج علی الصبح پیش آیا جس میں فوت ہونے والے شخص کا نام میروین مینڈوسا بتایا جاتا ہے کہ جو بیلمان کا رہنے والا تھا ۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کی شناخت کار ڈرائیور پرجول کے علاوہ پرساد اور وگنیش کے طور پر کی گئی ہے ۔
حادثہ پیش آنے کے بعد ایس ڈی پی آئی کی دو ایمبولنس گاڑیوں کے ذریعے تمام زخمیوں کو اڈپی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ماروین نے دم توڑ دیا ۔ بقیہ تین زخمیوں کا علاج چل رہا ہے ۔ حادثے میں کار کو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔
کاپو پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا ہے ۔