ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں وزیر منکال وئیدیا کی طرف سے منعقد ہوا جنتا درشن

بھٹکل میں وزیر منکال وئیدیا کی طرف سے منعقد ہوا جنتا درشن

Wed, 06 Aug 2025 17:05:48    S O News
بھٹکل میں وزیر منکال وئیدیا کی طرف سے منعقد ہوا جنتا درشن

بھٹکل،  6 / اگست (ایس او نیوز) بھٹکل کے ایم ایل اے اور ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے عوام سے ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے مقصد سے بھٹکل میں واقع ان کے دفتر میں 'جنتا درشن' کا انعقاد کیا ۔
    
اس موقع پر وزیر موصوف نے بتایا کہ 'جنتا درشن' کا مقصد عام لوگوں سے بنیادی سہولتوں کے تعلق سے ان کے مسائل جاننے کے بعد اس کا حل فراہم کرنا اور سماجی خدمت انجام دینا ہے ۔ سماج کے ہر فرد کو سب سے پہلے اس کی بنیادی شہری سہولیات حاصل ہونی چاہیے ، پھر اس کے بعد دیگر سہولتوں پر توجہ دینے کا نمبر آتا ہے ۔ ہمارے اس جنتا درشن کا مقصد سماج کے سب سے نچلے کنارے پر رہنے والے فرد تک بنیادی سہولتیں پہنچانا ہے ۔ 
    
اس موقع پر بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک، سیکریٹری سریش نائک، نارائین نائک، وینکٹ  رمن موگیر اور دیگر افراد موجود تھے ۔


Share: